: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ:۱۵؍دسمبر (اعتمادنیوز)قندہار تعلقہ میں ایک تیز رفتار بس اور
آٹورکشہ کے درمیان ٹکر ہوگئی ۔ آٹورکشہ میں موجود ۹؍مسافر زخمی ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قندہار تعلقہ کے جاتا پور کے رہنے والے جادھو فیملی کے
لوگ اپنے ایک رشتہ دار کے انتقال کی اطلاع پر آخری رسومات میں شرکت کیلئے
آٹورکشہ میں بیٹھ کر پان شیوڑی گاؤں کی طرف جارہے تھے ۔ صبح ۱۱؍بجے کے قریب
قندہار مکھیڑ روڈ پر امبلگا گاؤں کے قریب ایس ٹی بس اور
آٹورکشہ میں ٹکر
ہوگئی ۔ آٹومیں موجود سدھاکر جادھو ، ماروتی جادھو ، سہدیو جادھو ، راجو
جادھو جے جے راؤ جادھو ، وشوناتھ جادھو ، آتما رام جادھو ، تاتے راؤ جادھو
یہ زخمی ہوگئے ۔ ان زخمیوں میں سے سہدیو ، راجو ، جے جے راؤ ، آتمارام ،
اور ولاس کو گہری چوٹیں آنے پر انہیں ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ میں مزید
علاج کیلئے منتقل کیا گیا ہے ۔ سدھاکر جادھو کی شکایت پر ایس ٹی بس ڈرائیور
کے خلاف قندہار پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔